28 ستمبر 2025 - 11:41
مآخذ: ابنا
اقوام متحدہ میں بھارتی وزیر خارجہ کا سخت پیغام، ،کہا اب وقت آ گیا ہے کہ  دہشت گردی کا مل کر خاتمہ کیا جائے

جے شنکر نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ دہشت گردی کے خلاف کسی بھی قسم کی رواداری یا رعایت نہیں برتی جانی چاہیے۔ یہ اب پوری دنیا کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ بھارت کئی دہائیوں سے دہشت گردی کا شکار رہا ہے، اور اب وقت آ گیا ہے کہ اس خطرے کا مل کر خاتمہ کیا جائے۔

 بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق،اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس میں بھارت کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس. جے شنکر نے دہشت گردی کے مسئلے پر دنیا کے سامنے ایک نہایت واضح اور سخت موقف پیش کیا۔ انہوں نے پہلگام میں ہونے والے دہشت گرد حملے کو “وحشیانہ” قرار دیا اور کہا کہ بھارت نے اس کا جواب دہشت گرد ٹھکانوں پر کارروائی کر کے دیا ہے۔ جے شنکر نے واضح طور پر کہا کہ دہشت گردی کے خلاف کسی بھی قسم کی رواداری یا رعایت نہیں برتی جانی چاہیے۔ یہ اب پوری دنیا کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ بھارت کئی دہائیوں سے دہشت گردی کا شکار رہا ہے، اور اب وقت آ گیا ہے کہ اس خطرے کا مل کر خاتمہ کیا جائے۔

انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ دہشت گردی کے خلاف کسی بھی قسم کی رواداری یا رعایت نہیں برتی جانی چاہیے۔ یہ اب پوری دنیا کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ بھارت کئی دہائیوں سے دہشت گردی کا شکار رہا ہے، اور اب وقت آ گیا ہے کہ اس خطرے کا مل کر خاتمہ کیا جائے۔

اپنے خطاب کے آغاز میں جے شنکر نے اقوام متحدہ کے کردار پر بھی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ اس ادارے کو قائم ہوئے آٹھ دہائیاں گزر چکی ہیں، اور یہ فورم امن، وقار اور تنوع کو فروغ دینے کے لیے قائم کیا گیا تھا۔ نوآبادیاتی نظام کے خاتمے کے بعد دنیا نے تنوع کو اپنایا، اور اقوام متحدہ ایک فطری پلیٹ فارم کے طور پر ابھرا۔

تاہم، انہوں نے اقوام متحدہ کے طرزِ عمل پر سوالات بھی اٹھائے۔ جے شنکر نے کہا کہ آج ہمیں سوچنے کی ضرورت ہے کہ کیا اقوام متحدہ عالمی توقعات پر پورا اُتر پایا ہے؟ انہوں نے بتایا کہ اس کی رکنیت چار گنا بڑھ چکی ہے، ایجنڈا مزید وسیع ہوا ہے، اور ماحولیاتی تبدیلی، تجارت، اور صحت جیسے مسائل مرکزی حیثیت اختیار کر چکے ہیں۔ لیکن ان سب کے باوجود، دہشت گردی جیسے سنگین مسئلے پر ٹھوس اور فیصلہ کن اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha